وزارت اقلیتی امور کی کوششوں کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی جب سعودی حکام
نے ہندوستانی عازمین حج کا تخفیف شدہ 20 فیصد کوٹہ بحال کردیا، جو سعادت حج
سے محروم رہ جانے والے عازمین کی بڑی تعداد کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ مرکزی وزیر ملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی کی
سعودی حکام اور
ہندوستان میں تعینات سعودی سفیر سے مسلسل بات چیت اور
کوششوں کے نتیجہ میں سفر حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والے ہندوستانیوں کو یہ
بڑا تحفہ ملا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت میں نائب وزیر اعظم اور سعودی سپریم
حج کمیٹی کے چیئر مین شہزادہ محمد نائف نے حکومت ہند کی مسلسل جدوجہد کے
نتیجے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔